Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا تیزی سے پھیلنے کا  خدشہ

اپ ڈیٹ 15 جون 2020 04:11am

آئندہ چند روز میں پاکستان میں کورونا وائرس مزید تیزی سے پھیلے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کردیااور کہا کہ جون کے آخر تک تعداد تین لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ جبکہ جولائی کے آخر تک یہی تعداد دس سے بارہ لاکھ تک جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر دو چیزوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔ ایک ماسک دوسرا سماجی فاصلہ۔ انہی دو باتوں پر عملدرآمد سے کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ سخت لاک ڈاؤن سے وبا کا پھیلاؤ تو نہیں روکا جاسکتا۔ البتہ جو علاقے زیادہ متاثر ہوں۔ انہیں لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔